وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں - عبدالحمیدعدم on September 08, 2018 Get link Facebook X Pinterest Email Other Apps وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں پھول دامن میں چند رکھ لیجے راستے میں فقیر ہوتے ہیں ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن غم بڑے دل پذیر ہوتے ہیں اے عدمؔ احتیاط لوگوں سے لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں عبدالحمیدعدم Comments
Comments
Post a Comment