دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے ۔ فیض احمد فیض

دونوں جہان تیری محبت میں ہار کے
وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیں
تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دن
دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
تجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔ
مت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے

ویڈیو
THIS VIDEO IS PLAYING FROM YOUTUBE

نور جہاں

نور جہاں

راج کمار رضوی

راج کمار رضوی

ٹام الٹر

ٹام الٹر

بیگم اختر

بیگم اختر

مہدی حسن

مہدی حسن

برکت علی خاں

برکت علی خاں

RECITATIONS

اقبال بانو

اقبال بانو

استاد برکت علی خان

استاد برکت علی خانصفحہ نمبر: 63

Comments